حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجفآبادی نے اپنے درس خارج میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے خطبۂ قاصعہ کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو اللہ تعالیٰ کی تمام ظاہری و باطنی، مادی و معنوی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اہل بیت علیہم السلام، قرآن کریم اور شہداء بھی اللہ کی عظیم نعمتوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی ترقی صرف مادی پیش رفت کا نام نہیں، بلکہ اصل کامیابی یہ ہے کہ انسان کا دل توحید اور معرفتِ الٰہی کے نور سے روشن ہو اور وہ حق کے راستے پر گامزن رہے۔ انسان کو اپنے نیک اعمال کی حفاظت کرنی چاہیے اور گناہوں سے بچنے کے ساتھ مسلسل استغفار بھی کرنا چاہیے۔
آیت اللہ دری نجفآبادی نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانیت کو جہالت اور گمراہی سے نکال کر ایمان، معرفت اور حقیقت کی روشنی کی طرف رہنمائی فرمائی۔ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت ہی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔
انہوں نے فکری و ثقافتی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علما، دانشوروں اور اہل قلم کو قرآن، روایات اور نہج البلاغہ کی روشنی میں نئی نسل کے سوالات اور شبہات کے مدلل جواب دینے کے لیے علمی تیاری کرنی چاہیے۔ آج سوشل میڈیا کے باعث یہ ذمہ داری پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔










آپ کا تبصرہ